اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

2025: لاہور میں 100 سے زائد افراد نے غربت سمیت دیگر وجوہات کی بنا پر خودکشی کر لی

01 Jan 2026
01 Jan 2026

(لاہور نیوز) گزشتہ سال لاہور میں 116 افراد نے مختلف وجوہات کی وجہ سے خودکشی کی جس میں گھریلو تنازعات کے باعث اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والوں کی تعداد زیادہ ہے۔

ایدھی فاؤنڈیشن کی رپوٹ کے مطابق خودکشی کرنے والوں میں 83 مرد اور 33 خواتین شامل ہیں، خود کشی کرنے والے زیادہ تر مردوں نے غربت سے تنگ آکر خود کشی کی جبکہ خواتین نے محبت سے ناکامی اور گھر یلو لڑائی جھگڑے کی وجہ سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

ماہ جنوری کے دوران خودکشی کے 12 واقعات رپوٹ ہوئے جس میں 9 مرد اور 3 خواتین نے اپنی جان گنوائی، فروری کے دوران خودکشی کے 11 واقعات میں 7 مرد اور 4 خواتین، مارچ میں 6 واقعات میں 4 مرد اور 2 خواتین جبکہ اپریل کے دوران 12 واقعات میں 8 مرد اور 4 خواتین نے زندگی کا خاتمہ کیا۔

مئی کے دوران خودکشی کے 17 واقعات رپوٹ ہوئے جس میں 13 مردوں اور 4 خواتین شامل ہیں، جون میں خودکشی کے 8 واقعات میں 3 مرد اور 5 خواتین، جولائی میں 11 واقعات میں 4 خواتین، 7 مرد اور اگست میں 12 واقعات میں 9 مرد اور 3 خواتین جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔

اسی طرح ماہ ستمبر کے دوران خودکشی کے 6 واقعات رپورٹ ہوئے جس میں 5 مرد ایک خاتون نے خودکشی کر لی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے