اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مین ہولز میں بچوں کے گرنے کے واقعات پر قابو پانے کیلئے قانون سازی کی تیاریاں

01 Jan 2026
01 Jan 2026

(لاہور نیوز) مین ہولز میں بچوں کے گرنے اور دیگر حادثات کی روک تھام کیلئے پنجاب میں سخت قانون سازی کی تیاری شروع کر دی گئی۔

اس حوالے سے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت دی جائے گی کہ وہ تحصیل سطح پر 15 روز کے اندر سروے مکمل کروائیں، جبکہ مانیٹرنگ کا مؤثر نظام بھی یقینی بنایا جائے گا۔

یہ فیصلہ وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے بریفنگ دی، اجلاس میں محکمہ ہاؤسنگ کی سالانہ کارکردگی اور سال نو کے ترقیاتی منصوبوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے کہا کہ "اپنی چھت، اپنا گھر" ملکی تاریخ کا بہترین منصوبہ ہے، جس کے تحت گزشتہ سال 1 لاکھ 25 ہزار خاندان بلاسود قرضوں سے مستفید ہوئے، 60 ہزار گھر مکمل ہو چکے ہیں جبکہ 65 ہزار گھر زیر تعمیر ہیں اور آئندہ دو ماہ میں مکمل گھروں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر جائے گی۔

بلال یاسین  نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام اضلاع میں واسا کی تشکیل مکمل کر لی گئی ہے اور انہیں جدید مشینری سے لیس کیا جائے گا، پنجاب ڈویلپمنٹ پلان کے تحت تمام اضلاع میں نکاسی آب کے نظام کو مکمل فعال بنایا جائے گا۔

وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ شہروں کی خوبصورتی میں نمایاں اضافے کیلئے 21 اضلاع کی ہارٹیکلچر اتھارٹیز کو فنڈز کی فراہمی جلد کی جائے گی۔

اجلاس میں ڈی جی واسا پنجاب، ڈی جی پی ایچ اے، ایم ڈی واسا لاہور سمیت دیگر متعلقہ افسران  نے بھی شرکت کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے