اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کا اعلان

01 Jan 2026
01 Jan 2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے پر محکمہ ٹرانسپورٹ پنجاب نے لاہور سے دیگر شہروں کو جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ کی بسوں کے کرایوں میں کمی کر دی۔

نئی پالیسی کے تحت کرایے میں 60 روپے سے 200 روپے تک کمی کی گئی ہے تاکہ شہریوں کے لیے سفر آسان اور سستا ہو سکے۔

نئی پالیسی کے مطابق لاہور سے اسلام آباد کا کرایہ 1910 روپے سے کم کرکے 1850 روپے، مری 2370 سے 2290 روپے، پشاور 2610 سے 2530 روپے اور مانسہرہ 2500 سے 2420 روپے کر دیا گیا ہے۔

ایبٹ آباد کا کرایہ 2310 سے کم کرکے 2240 روپے، فیصل آباد 1010 سے 980 روپے، صادق آباد 2510 سے 2430 روپے، کراچی 5800 سے 5620 روپے، سکھر 3510 سے 3400 روپے اور ملتان 1700 سے 1650 روپے کر دیا گیا ہے۔

محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اس اقدام کا مقصد بین الاضلاعی سفر کو شہریوں کے لیے زیادہ سہل اور معاشی طور پر بوجھ کم کرنا ہے۔

یاد رہے کہ حکومت نے نئے سال کی آمد پر مہنگائی کے ستائے عوام کو خوشخبری دیتے ہوئے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کیا ہے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے