01 Jan 2026
(لاہور نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے سال 2026کے آغاز پر عوام پاکستان کے لئے خصوصی پیغام میں دعائوں اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔
وزیراعلیٰ نے سال نو کے آغاز پرپاکستانیوں کو مبارکباد دی، ملک و قوم کیلئے دعائیں کیں اور 2026ء کو نوجوانوں کا سال قرار دینے کا اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس سال وہ عوام کی فلاح و بہبود، خوشحالی کے اہداف پورے کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ دعاہے کہ سال نو دنیا بھر کیلئے امن ،عافیت کا سال ثابت ہو اور اللہ پاکستان بالخصوص پنجاب کے عوام کو خوشیوں سے ہمکنار کرے۔
