اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی، ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے اقدامات شروع

01 Jan 2026
01 Jan 2026

(لاہور نیوز) پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کو یقینی بنانے کیلئے سرگرم ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ نے رات گئے ہی ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے حوالے سے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کر دیں، اس سلسلے میں نئے کرایوں کی فہرست جاری کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ کی ہدایت پر تمام اضلاع میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا رہی ہیں، جو کرایوں میں کمی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گی، زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بلال اکبر خان نے تمام آر ٹی ایز کو ہدایت دی ہے کہ وہ ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کے حوالے سے تفصیلی رپورٹس جمع کرائیں، نئے سال میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کا تحفہ عوام تک پہنچانا ہمارا فرض ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ نے مزید کہا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والوں کے ساتھ اب کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ٹرانسپورٹرز کو چاہئے کہ وہ ڈیزل کی قیمت میں کمی کے تناسب سے اپنے کرائے خود کم کریں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے