اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال شرح نمو 4 فیصد سے زیادہ رہے گی: وزیر خزانہ کا دعویٰ

31 Dec 2025
31 Dec 2025

(لاہور نیوز)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے دعویٰ کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران شرح نمو 4 فیصد سے کہیں زیادہ رہے گی۔

وفاقی دارالحکومت میں اقتصادی گورننس اصلاحات کی تقریبِ رونمائی ہوئی ، جس میں وزیراعظم شہبازشریف نے بھی شرکت کی، محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ معاشی اصلاحات کی بدولت سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ مالیاتی بچت اور قرضوں کی درست منصوبہ بندی سے 600 سے 700 ارب روپے کی بچت کی، ساتھ یہ دعویٰ بھی کیا کہ مالی سال کے دوران شرح نمو 4 فیصد سے کہیں زیادہ رہے گی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی ملکی تاریخ کی کم ترین سطح پر ہے، معاشی استحکام، مہنگائی کے خاتمے اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے متعدد اقدامات کیے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 2025 میں بھی بدترین سیلاب کا سامنا کرنا پڑا، بدترین سیلاب کے باوجود عالمی اداروں سے مدد نہ لینے کا فیصلہ کیا،2025 میں سٹاک ایکسچینج کی کارکردگی بہترین رہی۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 2026 کے دوران 16 نئے آئی پی اوز متوقع ہیں، مالیاتی شفافیت اور درآمدات کا توازن بہتربنانے کیلئے اقدامات کیے گئے، معاشی اصلاحات کی بدولت ملک ترقی کی راہ پرگامزن ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے