اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ملتان سلطانز کی نئی مینجمنٹ کو فائنل شکل دی جانے لگی

31 Dec 2025
31 Dec 2025

(لاہور نیوز) پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطانز کی نئی مینجمنٹ کو فائنل شکل دی جانے لگی۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کی مینجمنٹ میں رمیز راجہ کو بطور سربراہ جبکہ کوچنگ سٹاف میں عبدالرزاق، مشتاق احمد اور توفیق عمر کو لیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے دو تین مزید کرکٹرز سے بھی دستیابی پوچھنے کے لیے رابطے کیے گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عبدالرزاق کو ہیڈ کوچ، مشتاق احمد کو اسسٹنٹ کوچ اور توفیق عمر کو بیٹنگ کوچ کی پیشکش ہوسکتی ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی حتمی منظوری سے ملتان سلطانز کی مینجمنٹ کو فائنل شکل دی جائے گی۔

عبدالرزاق این سی اے میں پاور ہٹنگ کوچ کی ذمہ داری نبھا چکے ہیں، توفیق عمر ویمنز کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ رہے ہیں جبکہ سابق لیگ سپنر مشتاق احمد ملتان سلطانز کے ساتھ بطور سپن کنسلٹنٹ بھی کام کا تجربہ رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل 11 میں ایک سال کے لیے ملتان سلطانز کے تمام معاملات پی سی بی مینجمنٹ دیکھے گی اس کے بعد اس کی نیلامی کی جائے گی۔

ملتان سلطانز کے اونر علی ترین نے پی ایس ایل رینیول لیٹر نہ ملنے پر ملتان سلطانز کو خیر باد کہہ دیا تھا، انہوں نے پی ایس ایل مینجمنٹ کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور قانونی نوٹس کی کاپی بھی پھاڑ دی تھی۔

پی ایس ایل کا گیارہواں ایڈیشن مارچ میں شروع ہونا ہے جس کے لیے دو نئی ٹیموں کی خریداری کے لیے 10 پارٹیوں میں مقابلہ ہو گا، نیلامی کی تقریب 8 جنوری کو جناح سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے