اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

نئی بندرگاہوں کی تعمیر میں ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دی جائے گی، وزیر بحری امور

31 Dec 2025
31 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ نئی بندرگاہوں کی تعمیر میں ماحولیاتی تحفظ کو ترجیح دی جائے گی۔

کراچی میں وزیر بحری امور کی زیرِ صدارت نئی بندرگاہوں کی تعمیر اور ترقی سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سمندری شعبے کی طویل المدتی منصوبہ بندی اور ماحولیاتی تحفظ پر تفصیلی غور کیا گیا۔

جنید انوار چوہدری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی بندرگاہوں کی ترقی میں ماحولیاتی تحفظ کو بنیادی حیثیت دی جائے گی اور ڈیپ سی بندرگاہوں کی منصوبہ بندی میں معیشت اور ماحول کے درمیان توازن ناگزیر ہے، سمندری شعبے کی آئندہ سو سالہ ترقی حکومت کی قومی ترجیح ہے۔

وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ بڑی بندرگاہوں پر بڑھتے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ایک مؤثر تجارتی ماڈل کا قیام ضروری ہے جبکہ نئی بندرگاہوں کے لیے تکنیکی اور ماحولیاتی جانچ کے عمل کو حتمی شکل دی جا رہی ہے، مینگرووز اور ساحلی ماحولیاتی نظام کا تحفظ بندرگاہی پالیسی کا اہم حصہ ہوگا۔

جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ حکومت تین سے چار نئی ڈیپ سی بندرگاہوں کے قیام کا منصوبہ رکھتی ہے جو علاقائی تجارت اور لاجسٹکس کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کریں گی، نئی بندرگاہوں میں سبز توانائی اور جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کروائے جائیں گے جبکہ موجودہ بندرگاہوں کی گنجائش مکمل ہونے سے قبل متبادل انتظامات ناگزیر ہیں۔

اجلاس میں متعلقہ حکام نے وزیر بحری امور کو منصوبوں کی پیش رفت اور آئندہ لائحہ عمل سے بھی آگاہ کیا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے