اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان میں پہلے ٹیسٹ میچز فلیٹ پچز کی وجہ سے ڈرا ہوتے تھے: محمد نواز

31 Dec 2025
31 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر محمد نواز نے کہا ہے کہ پاکستان میں پہلے میچز فلیٹ پچز کی وجہ سے ڈرا ہوتے تھے، حالیہ عرصے میں سپنرز نے ٹیسٹ میچز میں اچھی پرفارمنسز دینا شروع کی ہیں۔

بنگلادیشی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کرکٹر محمد نواز کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہمارے فاسٹ باؤلر شروع سے ورلڈ کلاس رہے ہیں اور اب بھی ہم ان پر بہت انحصار کرتے ہیں، لیکن یہ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے کہ سپنرز میچز جتوا رہے ہیں اور سیریز کی جیت میں فیصلہ کن کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں  نے کہا کہ نعمان علی، ساجد خان اور یاسر شاہ جیسے کھلاڑی جب پرفارم کرتے ہیں تو اس سے نوجوان سپنرز کو حوصلہ ملتا ہے کہ وہ ٹیسٹ فارمیٹ کو زیادہ اہمیت دیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بی پی ایل میں کئی ایسی چیزیں ہوئیں جو نہیں ہونی چاہئے تھیں، بی پی ایل ایک گلوبل برانڈ بن چکا ہے جہاں انٹرنیشنل کرکٹرز آتے ہیں مگر منفی خبریں آنا بدقسمتی ہے، بی پی ایل میں 5 سے 6 سیزن ہو گئے اور یہاں کھیل کر اچھا لگتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے