30 Dec 2025
(لاہور نیوز) پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے لیے نان سیلری بجٹ کی مد میں 4 ارب 8 کروڑ سے زائد کے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔
لاہور ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے 13 کروڑ 44 لاکھ سے زائد کے فنڈز جاری ہوئے ہیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی حکومت نے فیصل آباد ایجوکیشن اتھارٹی کے لیے سب سے زیادہ 22 کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں۔
محکمہ خزانہ نے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے اکاؤنٹ میں فنڈز ٹرانسفر کر دیئے۔
