اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب پولیس کیلئے 20 محافظ وی آرمرڈ سکیورٹی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری

30 Dec 2025
30 Dec 2025

(لاہور نیوز) پنجاب حکومت نے فسادات، احتجاج و دیگر خطرناک صورتحال سے نمٹنے سے متعلق بڑا فیصلہ کر لیا۔

پنجاب کابینہ نے پنجاب پولیس کے لئے 20 محافظ وی آرمرڈ سکیورٹی گاڑیوں کی خریداری کی منظوری دے دی، پنجاب پولیس کیلئے 20 آرمرڈ وہیکلز 1 ارب 20 کروڑ 36 لاکھ روپے کی خریدی جائیں گی ۔

سیکرٹری داخلہ احمد جاوید قاضی نے کہا کہ ایک آرمرڈ سکیورٹی وہیکل کی قیمت 6 کروڑ 1 لاکھ 80 ہزار روپے مقرر کی گئی، پنجاب پولیس کو فسادات، احتجاج، اور دہشت گرد حملوں جیسی خطرناک صورتحال میں امن و امان برقرار رکھنے میں شدید چیلنجز درپیش ہیں۔

احمد جاوید قاضی نے انکشاف کیا کہ آرمرڈ گاڑیوں کی کمی کے باعث پولیس کی فوری اور موثر کارروائی کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، موثر کارروائی نہ ہونے کے باعث پولیس اہلکاروں اور شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔

پنجاب حکومت کے مطابق گاڑیوں کی خریداری سی فسادات، احتجاج اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پنجاب پولیس کی صلاحیت بڑھے گی، پنجاب کابینہ نے صوبے میں امن و امان کی صورتحال، پولیس کو فوری آرمرڈ گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیا۔

مریم نواز شریف نے ہدایت کی کہ شہروں میں فوری رسپانس کیلئے آرمرڈ سکیورٹی وہیکلز تعینات ہوں۔پنجاب حکومت کے مطابق ہائی رسک صورتحال میں پولیس اہلکاروں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے خصوصی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے