اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سکاٹ لینڈ جونیئر سکواش چیمپئن شپ: سہیل عدنان اور مصطفیٰ خان نے ٹائنل اپنے نام کرلیا

30 Dec 2025
30 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان سکواش فیڈریشن کے فیصلے کے برخلاف اسکاٹ لینڈ اوپن جونیئر اسکواش چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے دو پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹائٹل جیت لیے۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والے محمد سہیل عدنان نے بوائز انڈر 15 اور محمد مصطفیٰ خان نے بوائز انڈر 13 ایونٹ اپنے نام کیا۔سکاٹ لینڈ کے شہر ایڈن برگ میں منعقدہ چیمپےن شپ کے بوائز انڈر 15 ایونٹ میں ٹاپ سیڈ محمد سہیل عدنان نے سیڈ 2 چین کے یوان زی لیو کو ایک آسان مقابلے کے بعد مات دی۔

محمد سہیل عدنان نے پہلا گیم 5-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں 9-11 سے کامیابی پائی۔ تیسرے گیم میں سہیل عدنان کو 7-9 کی سبقت حاصل تھی کہ اس مرحلے پر ان کے حریف ریٹائرڈ ہرٹ کی بنیاد پر مقابلے سے دستبردار ہوگئے۔ سہیل عدنان نے سیمی فائنل میں سیڈ 3 قطر کے عمر فراغ کو شکست دی تھی۔

پاکستان کے دوسرے کھلاڑی محمد مصطفیٰ خان نے بوائز انڈر 13 کے فائنل میں سیڈ 2 ہانگ کانگ، چائنا کے نکولس من سو چو کو کوئی گیم ہارے بغیر 0-3 سے زیر کیا۔ کوالیفائر محمد مصطفیٰ خان نے پہلا گیم 3-11 سے جیتنے کے بعد دوسرے گیم میں7-11 میں فتح حاصل کی اور پھر تیسرا گیم 5-11 سے جیت کر چیمپئن بن گئے۔ انہوں نے سیمی فائنل میں ٹاپ سیڈ کھلاڑی ملائیشیا کے احمد نظرل کو 0-3 سے ہرایا تھا۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے