اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شفقت امانت علی اور ریشم نئے گانے میں بولڈ رومانوی مناظر کے باعث عوامی تنقید کا شکار

30 Dec 2025
30 Dec 2025

(ویب ڈیسک)معروف گلوکار شفقت امانت اور ریشم کو گانے میں بولڈ مناظر کے باعث عوامی تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

شفقت امانت علی اب ملکہ ترنم نور جہاں کی مشہور غزل ’پہلی سی محبت‘ کا کور ورژن جلد ریلیز کرنے جا رہے ہیں۔اس رومانوی گیت کی ویڈیو میں معروف پاکستانی فلم اسٹار ریشم اور شفقت امانت علی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

گیت 31 دسمبر کو ریلیز کیا جائے گا، جس کا ٹیزر ریشم نے سوشل میڈیا پر شیئر کیا۔تاہم، گلوکار کو اس ویڈیو میں بطور ہیرو رومانوی کردار ادا کرنے پر شدید عوامی تنقید کا سامنا ہے۔

کئی مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں یہ کردار کسی اداکار کو دینا چاہیے تھا۔ بعض نے ویڈیو کو نامناسب اور مایوس کن قرار دیا، جبکہ کچھ صارفین نے عمر کا حوالہ دیتے ہوئے طنزیہ تبصرے بھی کیے۔اس کے باوجود گیت کو موسیقی کے اعتبار سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

 

 

 

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے