اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیراعلیٰ پنجاب نے سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا

30 Dec 2025
30 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے 30 ہزار ٹریکٹرز پر مشتمل چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے ذریعے تاریخ کی سب سے بڑی ٹریکٹر سکیم کا ریکارڈ قائم کر دیا، اس پروگرام کا مقصد پنجاب کے کاشتکاروں کو معاشی خودمختاری فراہم کرنا اور زرعی پیداوار میں اضافہ کرنا ہے۔

چیف منسٹر ٹریکٹر پروگرام کے پہلے فیز میں 50 سے 75 ہارس پاور کے 10 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو فراہم کر دیئے گئے، دوسرے فیز میں 75 سے 85 ہارس پاور کے مزید 10 ہزار ٹریکٹرز کی قرعہ اندازی مکمل ہو چکی ہے جبکہ ان کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔

حکومت پنجاب کی جانب سے ہر ہائی ہارس پاور ٹریکٹر پر 10 لاکھ روپے سبسڈی دی جا رہی ہے جبکہ ہائی پاور ٹریکٹر سکیم کے لئے مجموعی طور پر 10 ارب روپے کی سبسڈی ادا کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب ٹریکٹر سکیم کا تیسرا فیز جنوری میں شروع کیا جائے گا، کاشتکاروں کو 50 سے 55 ہارس پاور کے ٹریکٹرز کی فراہمی کیلئے وسط جنوری سے درخواستیں طلب کی جائیں گی، اس کے علاوہ ہائی ٹیک فارم میکانائزیشن فنانسنگ پروگرام کے تحت 100 سے 120 ہارس پاور کے بڑے ٹریکٹرز بلاسود قرضوں پر فراہم کئے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ پنجاب کے کاشتکاروں کو ٹریکٹر کی فراہمی کا مقصد معاشی خودمختاری اور زیادہ پیداوار کا حصول ہے، کاشتکار بھائی اپنے ٹریکٹر کے مالک بن رہے ہیں، اس سے بڑھ کر خوشی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے۔

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو فصل کی بوائی سے  لے کر فروخت تک مکمل تعاون فراہم کر رہی ہے، جدید زرعی مشینری کی فراہمی سے پنجاب کاشتکاری میں خود کفیل ہو گا اور حکومت کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی طور پر کسانوں کا سہارا بنے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے