اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

یوٹیوبر رجب بٹ پر وکلا کا حملہ، اہلیہ ایمان رجب کا انصاف کا مطالبہ

30 Dec 2025
30 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ کراچی میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کے بعد ان کی اہلیہ ایمان رجب سامنے آ گئیں۔

رجب بٹ پر کراچی کی ایک عدالت میں پیشی کے دوران وکلا کے ایک گروپ نے مبینہ طور پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہو گئے، واقعے کے بعد رجب بٹ کی اہلیہ ایمان رجب نے انسٹاگرام کے ذریعے اپنے شوہر کے حق میں ایک مختصر بیان جاری کیا۔

انہوں  نے لکھا کہ انصاف مانگنا انتشار نہیں ہے، ہم قانون اور آئین کے تحت جوابدہی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کیلئے انصاف اور پاکستان کے قانون کے احترام کی اشد ضرورت ہے، یہ بیان اس واقعے کے فوری بعد سامنے آیا جس میں رجب بٹ شدید زخمی ہوئے، ویڈیوز میں ان کے منہ اور جبڑے پر خون کے نشانات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق رجب بٹ عدالت میں عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے سلسلے میں پیش ہوئے تھے، یہ مقدمہ وکیل ریاض سولنگی کی جانب سے دائر کیا گیا تھا۔

رجب بٹ کے وکیل میاں علی اشفاق  نے واقعے پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کے مؤکل پر کراچی سٹی کورٹ کے احاطے میں کچھ وکلا  نے مبینہ طور پر بے رحمی سے حملہ کیا، انہوں  نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ متعدد بار روکنے کی درخواست کے باوجود تشدد جاری رکھا گیا جسے انہوں  نے وکلا کی غیر پیشہ ورانہ حرکت قرار دیا، تاہم اس واقعے پر اب تک رجب بٹ کی جانب سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے