30 Dec 2025
(لاہور نیوز) پاکستان میں برائلر مرغی اور فارمی انڈوں کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے صارفین کو پریشان کر دیا۔
گزشتہ ہفتے کی نسبت، برائلر مرغی کا گوشت 22 روپے فی کلو مہنگا ہو گیا ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 591 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے، اس کے ساتھ ہی، صافی گوشت بھی مارکیٹ میں 680 روپے فی کلو کی سطح تک جا پہنچا ہے۔
ذرائع کے مطابق زندہ برائلر کی قیمت میں بھی 15 روپے فی کلو کا اضافہ ہوا ہے، ہول سیل میں زندہ برائلر کی قیمت 394 روپے فی کلو جبکہ پرچون میں یہ قیمت 408 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری طرف، فارمی انڈوں کی قیمت بھی 330 روپے فی درجن تک پہنچ گئی ہے، جس کی وجہ سے انڈوں کی خریداری بھی مشکل ہو گئی ہے، ہول سیل مارکیٹ میں انڈوں کی پیٹی کی قیمت 9,780 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس سے انڈوں کی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
