29 Dec 2025
(لاہور نیوز) ملک کی تاریخ میں پہلی بار 8 لاکھ سے زائد کا شتکاروں نے کسان کارڈ حاصل کر لیے۔
ایک سال میں کاشتکاروں کو 250 ارب کے بلاسود قرضوں کا ناقابل تردید ریکارڈ سامنے آگیا، پنجاب بھر میں چھوٹا کاشتکار وزیراعلیٰ مریم نواز کی بے مثال کسان کارڈ سکیم سے مستفید ہوا۔
کاشتکاروں نے آڑھتی کی بجائے کسان کارڈ کے ذریعے، کھاد، بیج، پیسٹی سائیڈ خریدنے کو ترجیح دی، 20فیصد کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعے ڈیزل خریدا، ادھار اور سود سے بچ گئے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب کا کاشتکار پورے ملک کا محسن ہے جس کی محنت کا بدلہ نہیں چکا سکتے، کاشتکار بھائیوں کیلئے تمام وسائل حاضر ہیں اور زرعی ترقی کو انتہا پر لے کر جانا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ پنجاب کے کاشتکار کو خوشحال دیکھنا میرا خواب ہے۔
