اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے ترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

29 Dec 2025
29 Dec 2025

(ویب ڈیسک)رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کےترقیاتی اخراجات کی تفصیلات سامنے آگئیں، جولائی تا نومبر ترقیاتی منصوبوں پر صرف 91 ارب 90 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔

دستاویز کے مطابق  ایک ہزار ارب کے مجموعی ترقیاتی بجٹ کا صرف 9.2 فیصد ہی خرچ ہو سکا، وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کے ترقیاتی منصوبوں پر 68 ارب 41 کروڑ روپے خرچ ہوئے، صوبوں، خصوصی علاقوں کے ترقیاتی منصوبوں پر 19 ارب روپےسےزیادہ اخراجات آئے، وزارت آبی وسائل کے ترقیاتی منصوبوں پر 14 ارب 91 کروڑ روپےسے زیادہ خرچ ہوئے۔

اعلی تعلیمی کمیشن کے ترقیاتی منصوبوں پر 8 ارب روپے خرچ ہوئے،  وفاقی وزارت تعلیم کے ترقیاتی منصوبوں پر 6 ارب روپے تک خرچ کیئے گئے، ارکان پارلیمنٹ کی ترقیاتی اسکیموں کیلئے 43 ارب سے زیادہ کےاجراءکی منظوری دیدی گئی 5ماہ میں ارکان پارلیمنٹ کی اسکیموں پر کوئی فنڈز خرچ نہ ہوسکے، وزارت منصوبہ بندی کےترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 38 کروڑ روپےسےزیادہ خرچ ہوئے۔

ان کا کہناتھا کہ ریلوے ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں پر 5 ارب 17 کروڑ روپے کےاخراجات آئے، این ایچ اے کے ترقیاتی منصوبوں پر 20 ارب 73 کروڑ روپے خرچ ہوئے، این ٹی ڈی سی، پیپکوکے ترقیاتی منصوبوں پر 2 ارب 75 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے