29 Dec 2025
(لاہور نیوز) پاکستان کے اولمپک جیولین تھرو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شیخ محمد بن راشد ایوارڈ وصول کر لیا۔
دبئی میں جاری 17ویں سپورٹس ورلڈ سمٹ میں ارشد ندیم کو ایوارڈ سے نوازا گیا، اس موقع پر ورلڈ سپورٹس سمٹ میں دنیائے سپورٹس کے نامور افراد موجود تھے۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللّٰہ تارڑ نے ارشد ندیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایوارڈ پاکستان کے لئے اعزاز ہے۔
