اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب بھر میں پولیس خدمت مراکز کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2025 جاری

28 Dec 2025
28 Dec 2025

(لاہور نیوز) سال 2025 کے دوران پنجاب پولیس خدمت مراکز کی شاندار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی، خدمت مراکز سے 38 لاکھ 44 ہزار سے زائد شہریوں نے جدید اور ڈیجیٹل پولیس سروسز سے استفادہ حاصل کیا۔

سال 2025 میں 16 لاکھ 68 ہزار سے زائد شہریوں نے جنرل پولیس ویری فیکیشن کروائی جبکہ 9 لاکھ 11 ہزار 280 شہریوں کو پولیس کریکٹر سرٹیفیکیٹس جاری کیے گئے، اسی طرح 4 لاکھ 72 ہزار سے زائد شہریوں نے کرایہ داری اندراج کی سہولت حاصل کی۔

پنجاب پولیس خدمت مراکز سے 1 لاکھ 67 ہزار 194 شہریوں کو میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے جبکہ کمزور طبقات کے تحفظ کیلئے جاری اقدامات کے تحت 1 لاکھ 39 ہزار سے زائد افراد کو قانونی و سماجی معاونت فراہم کی گئی۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 46 ہزار 646 شہریوں نے وہیکلز ویریفی کیشن کروائی جبکہ ایک لاکھ سے زائد شہریوں نے دستاویزات کی گمشدگی کا اندراج اور 4 ہزار 764 جرائم رپورٹس کی رجسٹریشن کروائی، مزید برآں 2 لاکھ 14 ہزار 688 شہریوں نے ایف آئی آر کی نقول حاصل کیں جبکہ 85 ویمن وائلنس رپورٹس درج کی گئیں۔

ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد شہریوں نے ایمپلائز رجسٹریشن (ROPE) کروائی جبکہ 3 ہزار 572 شہریوں نے نجی ملازمت کیلئے پولیس ویری فیکیشن کی سہولت حاصل کی، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں لاکھوں شہری ماہانہ بنیادوں پر ان مراکز سے مستفید ہو رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے