اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

شوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے چھ ایف بی آر اہلکار معطل

28 Dec 2025
28 Dec 2025

(لاہور نیوز) ایف بی آر نےشوگر ملوں کی مانیٹرنگ ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنے والے چھ اہلکاروں کومعطل کردیا۔

ایف بی آر ترجمان کے مطابق مذکورہ اہلکاروں کو شوگر کی پیداوار کی مؤثر، شفاف اور بلا تعطل نگرانی کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ان کی غیر حاضری کا انکشاف ایل ٹی او لاہور کی جانب سے کی جانے والی معمول کی مانیٹرنگ کے دوران ہوا۔

ایف بی آرحکام نے کہا کہ ایل ٹی او لاہور نے غفلت و لاپروائی کی سنگینی کے پیش نظر متعلقہ افسران کے خلاف تادیبی کارروائی شروع کرنے کی سفارش کی ہے، غفلت برتنے پر ان اہلکاروں کوفوری طورمعطل کرنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔

اُن کا مزید کہنا تھا ایف بی آر اپنی تمام فیلڈ فارمیشنز میں نظم و ضبط، دیانتداری اور پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھنے کے لئے پر عزم ہے، فرائض میں غفلت، بدانتظامی یا تفویض کردہ ذمہ داریوں کی عدم تعمیل پر قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے