28 Dec 2025
(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی 2 نئی ٹیمیں بیچنے کیلئے ٹیکنیکل ایویلیوایشن مکمل کرلی ہے۔
پی سی بی کے مطابق 2 نئی فرنچائزز کے لیے دی گئی بولیوں کا تکنیکی جائزہ مکمل کرلیا گیا ہے۔پی سی بی کو دنیا بھر سے 2 نئی ٹیموں کے لیے 12 بولیاں موصول ہوئیں۔تاہم بولی کمیٹی نے جانچ پڑتال کے بعد 10 کو اہل قرار دے دیا۔
پی سی بی کے مطابق تکنیکی معیار پر پورا اترنے والی 10 پارٹیاں نیلامی کے مرحلے میں شامل ہوں گی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کی2 نئی ٹیموں کی نیلامی 8 جنوری 2026 کو اسلام آباد میں ہوگی۔
نیلامی کا عمل جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں ہو گا۔کامیاب پارٹیاں راولپنڈی، حیدر آباد، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے نام منتخب کر سکیں گے۔
