اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

گھٹنے کی انجری، شاہین آفریدی مشکلات کا شکار

28 Dec 2025
28 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی ایک بار پھر گھٹنے کی انجری کا شکار ہو گئے۔

بگ بیش لیگ میں بریسین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے شاہین آفریدی زخمی ہو گئے۔ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کے خلاف میچ کے دوران فیلڈنگ کرتے ہوئے انہیں گھٹنے میں تکلیف محسوس ہوئی۔

اس انجری کے باعث انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا، رپورٹ کے مطابق انجری کی نوعیت ایم آر آئی سکین کے بعد واضح ہوگی۔

ہو سکتا ہے کہ اس انجری کی وجہ سے شاہین آفریدی بگ بیش لیگ کے بقیہ میچ نہ کھیل سکیں، صورتحال طبی رپورٹس کے سامنے آنے کے بعد واضح ہو گی۔

یاد رہے کہ شاہین آفریدی، بابراعظم اور حارث رؤف کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی وجہ سے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لیے سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے