اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پاکستان بار کونسل نے پنجاب تحفظ ملکیت ایکٹ 2025 مسترد کر دیا

28 Dec 2025
28 Dec 2025

(لاہور نیوز) پاکستان بار کونسل نے متفقہ طور پر پنجاب تحفظ ملکیت ایکٹ 2025 کو مسترد کردیا۔

وفاقی دارالحکومت میں پاکستان بار کونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس وائس چیئرمین چودھری طاہر نصر اللہ وڑائچ کی زیر صدارت ہوا، جس میں پنجاب تحفظ ملکیت ایکٹ بارے گفتگو کی گئی۔

اجلاس میں پاکستان بار کونسل نے متفقہ طور پر پنجاب تحفظ ملکیت ایکٹ 2025 کو مسترد کردیا، جس کے بعد جاری ہونے ولے اعلامیہ میں بتایا گیا کہ قانون کے ذریعے ڈپٹی کمشنرز کی سربراہی میں کمیٹیوں کو جائیداد تنازعات کے حل کا اختیار دیا گیا۔

پاکستان بار کونسل کا کہنا تھا کہ ایکٹ غیر آئینی و غیر قانونی ہونے کے ساتھ قانون شہادت سمیت متعدد قوانین کے بر خلاف ہے، اراکین نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کے ایکٹ کو بروقت احکامات جاری کرنے کو سراہا۔

شرکا ءکا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب نے عدالتی حکم کے بعد چیف جسٹس لاہور کی ٹرولنگ اور پراپیگنڈا کیا ، اجلاس میں پاکستان بار نے پنجاب حکومت کے رویہ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔

اعلامیہ میں واضح کیا گیا کہ عدلیہ کے پاس قانون کی تشریح کا اختیار ہے، پنجاب حکومت قانونی لینڈ مافیا کے غیر قانونی خواہشات پر عمل کرنے سے باز رہے اور تحفظ ملکیت ایکٹ کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

دوسری جانب اعلامیہ میں مزید یہ بھی کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل وکلاء لاہور ہائیکورٹ کے ساتھ کھڑی ہے، کسی کو بھی عدلیہ کے وقار پر کمپرومائز کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے