اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کبڈی فیڈریشن کی بھارت کی جانب سےکھیلنےاور بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کھلاڑی پر پابندی

27 Dec 2025
27 Dec 2025

(ویب ڈیسک)پاکستان کبڈی فیڈریشن نے بھارت کی جانب سےکھیلنے اور بھارتی جھنڈا لہرانے پر پاکستانی کبڈی کھلاڑی عبیداللہ راجپوت پر پابندی لگادی۔

لاہورمیں  پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل کا اجلاس  چیئرمین  پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری  شافع  حسین کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کی جنرل کونسل نے  عبید اللہ راجپوت پر پابندی لگانے کی منظوری دی۔

چیئرمین پاکستان کبڈی فیڈریشن چوہدری شافع حسین کا کہنا ہےکہ  عبید اللہ راجپوت کو پابندی کے خلاف اپیل کا حق حاصل ہوگا، عبید اللہ  راجپوت کا کیس ڈسپلنری کمیٹی کے سپردکیا گیا تھا۔ چوہدری شافع حسین کا کہنا ہےکہ کسی کھلاڑی کو  بغیر این او سی کے باہرکھیلنےکی اجازت نہیں ہوگی۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں  بحرین میں  ہونے والے ٹورنامنٹ میں  پاکستانی کبڈی کھلاڑی عبیداللہ کے بھارتی ٹیم کی جانب سےکھیلنے،  بھارت کی جرسی  پہننے اور میدان میں بھارتی جھنڈا لہرانے کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔

اس حوالےسے پاکستان کبڈی فیڈریشن کے سیکرٹری  رانا سرور کا کہنا تھا کہ  بحرین میں ہونے والے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے 16 کھلاڑیوں نے شرکت کی، پاکستان کی یہ قومی ٹیم نہیں تھی اور نہ ہی اس کی اجازت طلب کی گئی، نہ ان کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا،  یہ ایک خود ساختہ ٹیم تھی جس میں پاکستان کا نام استعمال کیا گیا، ایونٹ میں شرکت کے لیے نہ حکومت سے اجازت لی گئی اور نہ ہی فیڈریشن کو بتایا گیا ۔

رانا سرور کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑی کا بھارتی ٹیم کی جانب سےکھیلنا اور جھنڈا لہرانا ناقابل برداشت ہے، خود ساختہ پروموٹرز کے خلاف بھی ایکشن لیں گے، کسی صورت میں پاکستان کا نام بدنام کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کلبوں میں کئی ممالک کے کھلاڑی ایک ساتھ کھیلتے ہیں ، غیر ملکی ٹیم کی جانب سے کھیلنا اور جھنڈا لہرانا افسوسناک ہے۔

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے