اپ ڈیٹس
  • 217.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.37 قیمت فروخت : 40.44
  • یورو قیمت خرید: 324.29 قیمت فروخت : 324.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 372.61 قیمت فروخت : 373.28
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 195.80 قیمت فروخت : 196.15
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.22 قیمت فروخت : 204.58
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.44 قیمت فروخت : 74.57
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.06 قیمت فروخت : 76.19
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.06 قیمت فروخت : 914.69
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 534600 دس گرام : 458300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 490046 دس گرام : 420105
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8643 دس گرام : 7418
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کیخلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

27 Dec 2025
27 Dec 2025

لاہور: (محمد اشفاق) لاہور ہائیکورٹ میں وزیر اعلیٰ مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

درخواست شہری منیر احمد نے اظہر صدیق ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب پراپرٹی اونرشپ ایکٹ سے متعلق عدالتی حکم پر تنقیدی بیانات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں، پراپرٹی قانون کی معطلی پر بیانات سے عدلیہ کی ساکھ متاثر ہوئی۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے بیانات نے عدالت کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی، عدالتی حکم کو لینڈ مافیا کے حق میں قرار دینا سنگین الزام ہے، لاہور ہائیکورٹ کے حکم کو سیاسی رنگ دیناغیر قانونی عمل ہے۔

درخواست گزار نے کہا کہ اعلیٰ عہدیداران کے بیانات سے عدالتی عمل متاثر ہو سکتا ہے، لہٰذا مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کو توہین عدالت کا شوکاز نوٹس جاری کیا جائے، لاہور ہائیکورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور عظمیٰ بخاری کے خلاف توہینِ عدالت کی کارروائی کرے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے