اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

مستی گیٹ پولیس نے لاپتہ ہونے والی بچی کو اس کی والدہ سے ملا دیا

27 Dec 2025
27 Dec 2025

(لاہور نیوز) مستی گیٹ پولیس نے بروقت اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے لاپتہ ہونے والی 7 سالہ بچی حمنہ کو بحفاظت اس کی والدہ سے ملا دیا۔

پولیس کے مطابق مستی گیٹ تھانے کو اطلاع موصول ہوئی کہ ایک 7 سالہ بچی اپنی والدہ کے ہمراہ شاپنگ کیلئے بازار آئی تھی جو رش کے دوران لاپتہ ہو گئی، اطلاع ملتے ہی مستی گیٹ پولیس کی ٹیم  نے فوری طور پر بچی کی تلاش شروع کر دی۔

پولیس نے سیف سٹی کیمروں کی مدد حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ہیومین ریسورس اور مقامی ذرائع کو بھی متحرک کیا، مسلسل کوششوں کے نتیجے میں پولیس کی محنت رنگ لے آئی اور لاپتہ ہونے والی بچی کو بحفاظت تلاش کر کے والدہ کے حوالے کر دیا گیا۔

بیٹی کے بحفاظت ملنے پر والدہ نے خوشی اور نم آنکھوں کے ساتھ پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اہلکاروں کیلئے دعائیں دیں۔

ایس پی سٹی بلال احمد  نے ایس ایچ او مستی گیٹ اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی، اس موقع پر ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال کی حفاظت اور بروقت مدد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے