اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سوشل میڈیا پر سمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

27 Dec 2025
27 Dec 2025

(لاہور نیوز) حکومت نے سوشل میڈیا پر سمگل شدہ سامان فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق یکم جنوری سے سوشل میڈیا پر نان کسٹم پیڈ سامان بیچنے والوں کی مانیٹرنگ کی جائے گی، سوشل میڈیا پر سمگلڈ شدہ لاٹ کا مال بیچنے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگلنگ کا سامان بیچنے والوں کے خلاف مختلف ٹولز استعمال کریں گے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سوشل میڈیا پر سمگلنگ کا سامان بیچنے والوں کے نمبروں کی تفصیلات حاصل کی جائیں گے، سمگلڈ الیکٹرونکس، گھریلو آلات، سمگل شدہ جوتے اور کپڑے بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

بتایا گیا ہے کہ سمگل شدہ میک اپ کا سامان اور میک اپ کے آلات ، کمبل، چادریں قالین بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، سمگل شدہ ٹائر، گاڑیوں کے پرزہ جات اور آلات بیچنے والوں کا بھی ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ سمگل شدہ لیپ ٹاپ، کروم بکس اور کمپیوٹرز بیچنے والوں، چولہے، کوکنگ رینج اور اون بیچنے والوں کا ڈیٹا بھی جمع کیا جائے گا، کراکری اور جوسر، چاپرز اور دیگر آلات بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

یہ بھی بتایا گیا کہ سمگل شدہ ڈرائی فروٹس، ٹن فوڈز اور جام جیلی بیچنے والوں کا ڈیٹا جمع کیا جائے گا، فرنیچرز اور شو پیس کی مارکیٹنگ کرنے والوں، ٹائرز، سینٹری فٹنگز اور دیگر سامان بیچنے والوں کا بھی ڈیٹا جمع کیا جائے گا۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق سمگلڈ سامان فروخت کرنے والوں کے ای میلز، موبائل نمبرز سے ان کو ٹریس کیا جائے گا، سوشل میڈیا پر سمگلڈ سامان بیچنے والوں کی پہچان کیلئے نادرا سے بھی مدد لی جائے گی، نوٹس بھیجے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے