اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کیا سجل علی اور ہانیہ عامر 2026 ء میں پیا گھر سدھار جائیں گی؟

27 Dec 2025
27 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کی مشہور اداکارائیں سجل علی اور ہانیہ عامر مبینہ طور پر اپنی زندگی کے ہمسفر ڈھونڈنے میں کامیاب ہو گئیں۔

 مومن علی منشی اور ان کی بہن ایمان علی منشی نے ایک وائرل ویڈیو میں 2026 میں ممکنہ طور پر ہونے والی مشہور شخصیات کی شادیوں پر گفتگو کی جس میں سجل علی اور ہانیہ عامر کے نام بھی شامل ہیں۔

سجل علی کی ممکنہ شادی اداکار حمزہ سہیل سے متوقع ہے جنہوں نے ڈراموں زرد پتوں کا بن اور دل والی گلی میں اپنی اداکاری سے شائقین کو متاثر کیا، افواہیں ہیں کہ دونوں اگلے سال شادی کے بندھن میں بندھ سکتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ہانیہ عامر اپنے دیرینہ ساتھی اور گلوکار عاصم اظہر کے ساتھ شادی کے لیے تیار ہیں، دونوں کی حالیہ سوشل میڈیا سرگرمیوں اور عوامی تقریبات میں قربت نے ان افواہوں کو مزید تقویت دی ہے تاہم اب تک نہ سجل علی اور حمزہ سہیل اور نہ ہی ہانیہ عامر اور عاصم اظہر نے ان شادی کی خبروں کی باضابطہ تصدیق یا تردید کی ہے لیکن شائقین کے درمیان یہ خبریں خاصی مقبول ہو رہی ہیں۔

یاد رہے کہ ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے تعلقات کا آغاز 2018 میں ہوا تھا تاہم 2020 میں دونوں نے علیحدگی کا اعلان کیا، بعد ازاں عاصم اظہر کی میرب علی سے منگنی ہوئی جو جون 2025 میں ختم ہوگئی جبکہ جولائی 2025 میں ہانیہ عامر کے ساتھ دوبارہ تعلقات کی خبریں سامنے آئیں۔

دوسری طرف سجل علی اس سے قبل اداکار احد رضا میر کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھی تھیں تاہم مارچ 2022 میں دونوں کے درمیان طلاق ہوگئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے