اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ماہرہ خان اور فہد مصطفیٰ کی نئی فلم کی شوٹنگ مکمل، کب ریلیز ہوگی؟جانئے

26 Dec 2025
26 Dec 2025

(ویب ڈیسک)پاکستان شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹار فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی اور بے حد متوقع فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی ہے، جس میں ان کے ساتھ ملک کی صفِ اول کی اداکارہ ماہرہ خان مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے انسٹاگرام پر شوٹنگ مکمل ہونے کی خوشخبری مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فلم پر کئی ماہ کی محنت، لگن اور کہانی کو کیمرے میں قید کیا گیا ہے، اور اب ریلیز کے کاؤنٹ ڈاؤن کا آغاز ہوچکا ہے۔ ان کے مطابق ناظرین کے لیے آگے مزید دلچسپ سرپرائزز بھی آنے والے ہیں۔

فلم کی تیاری میں باریک بینی سے منصوبہ بندی، تخلیقی سوچ اور بھرپور محنت شامل ہے، جو شائقین کو ایک معیاری اور متاثر کن سنیما تجربہ فراہم کرے گی۔

ذرائع کے مطابق فلم میں ماہرہ خان کا کردار کہانی کا اہم ستون ہے، جبکہ اس فلم کی تحریر اور ہدایت کاری بلال الطاف خان نے کی ہے، جو پاکستانی فلم انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے ہدایتکاروں میں شمار ہوتے ہیں اور اپنی منفرد کہانی کہنے کی صلاحیت کے لیے جانے جاتے ہیں۔

 

 

انڈسٹری سے جڑے افراد کا کہنا ہے کہ یہ فلم عیدالاضحیٰ کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، جس کے باعث یہ 2026 کی سب سے بڑی ریلیزز میں سے ایک قرار دی جا رہی ہے۔

فہد مصطفیٰ کی پوسٹ منظرِ عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر خوب چرچا ہونے لگا، جہاں مداحوں اور شوبز شخصیات نے کمنٹس کے ذریعے دونوں بڑے ستاروں کی جوڑی کو اسکرین پر دیکھنے کے لیے بے تابی کا اظہار کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے