اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سہیل آفریدی پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں: وزیر اطلاعات پنجاب

26 Dec 2025
26 Dec 2025

(لاہور نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کے دورہ لاہور پر کہا ہے کہ یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختون خوا کو لاہورآنےپرخوش آمدیدکہتے ہیں، پچھلی بارعلی امین گنڈاپور لاہور آئے تھے تو لاہورکی بتیاں دکھائی تھیں، وزیر اعلیٰ کےپی بتیاں دیکھیں، روٹی کھائیں اور تصویریں کھینچیں۔

انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی جو کچھ پنجاب میں دیکھیں اسےکےپی کےمیں جاکر لاگو کریں، انہیں ان کی کابینہ نےکہا ہےکہ پشاورگندا بہت ہے، یہ پاکستان کا یورپ دیکھنے لاہور آئے ہیں، یہ سیاسی تفریح کریں یا معلوماتی تفریح کریں ان کو مکمل اجازت ہوگی۔ انہیں بدزبانی، فساد کرنے یا انتشار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پنجاب یا لاہور میں کسی سیاسی سرگرمی کی آڑمیں اسلحہ اور منشیات لانےکی اجازت نہیں۔

 ان کا کہنا ہے کہ گنڈاپور جب پنجاب آئے تھے تو انہیں ہر طرح کی سہولت دی تھی، لاہورپولیس نےآج وزیراعلی کے پی کےسٹاف سےخودرابطہ کیاتوکوئی جواب نہیں دیا، ہم مہمانوں کی اچھی خاطر تواضع کریں گے لیکن مہمان بھی مہمان بنیں۔

خیال رہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی لاہور پہنچ گئے جہاں وہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن ارکان سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔

اسمبلی سیکرٹریٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اور وفد کے داخلےکی اجازت دے دی اور اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین ریاض قریشی کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کی آمد پرسیکرٹری پنجاب اسمبلی کو سکیورٹی کیلئے لکھ دیا ہے، اگر کسی نے بدتمیزی کی تو احتجاج کریں گے۔

ڈپٹی سپیکر ظہیر اقبال چنڑ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کی لاہور آمد کے موقع پر کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ڈالی گئی، پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آنا ہے تو ضرور آئیں کسی نے نہیں روکا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے