26 Dec 2025
(لاہور نیوز) کوٹ لکھپت کے علاقہ میں ڈولفن فورس کی ٹیم نے جعلی پولیس کانسٹیبل کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی ڈولفن کے مطابق ڈولفن فورس نے جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کیا ہے، ڈولفن ٹیم نے جعلی نمبر پلیٹ موٹرسائیکل و ملزم کو مشکوک جانتے ہوئے چیک کیا۔
ملزم نے اپنا تعارف بطور پولیس آفیشل کروایا تاہم مشکوک گزرنے پر ریکارڈ چیک کیا گیا تو وہ جعلی اہلکار نکلا، ملزم نے پولیس سے مشابہہ یونیفارم بھی پہن رکھا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم اسد علی ریکارڈ یافتہ ہے جسے مزید کارروائی کیلئے تھانہ کوٹ لکھپت پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
