26 Dec 2025
(لاہور نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے صوبے بھر کے سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تعمیر نو اور مرمت کیلئے کام شروع کر دیا۔
خطرناک عمارتوں کا مکمل ڈیٹا جمع کرنے کیلئے ایجوکیشن اتھارٹیز کو سات دن کے اندر رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنرز کو بھی سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی نشاندہی اور اس عمل میں معاونت فراہم کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں، اس منصوبے کے تحت خطرناک عمارتوں کی تعمیر و مرمت پر پانچ ارب روپے خرچ کئے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق یہ معاملہ کئی سالوں سے التوا کا شکار تھا، تاہم چیف منسٹر کی ہدایت اور خصوصی اقدامات کے تحت سکولوں کی مرمت اور نئی تعمیرات کا کام تیز کر دیا گیا ہے تاکہ بچوں کیلئے محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا جا سکے۔
