26 Dec 2025
(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبہ بھر میں کرسمس تقریبات کے بہترین انتظامات پر اظہار اطمینان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے انتظامیہ اور پولیس کو کرسمس انتظامات پرشاباش دی ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ صوبہ بھر میں کرسچین برادری کابے خوفی وخطر کرسمس منانا باعث اطمینان ہے، خوشی ہے آج پنجاب میں ہر اقلیت خود کو محفوظ تصور کرتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہر مینارٹی کا تحفظ اور مساوی حقوق ہماری گڈ گورننس کا معیار ہے، پاکستان میں ہر فرد کرسچین کمیونٹی کی خوشیوں میں شریک ہے، انڈیا میں انتہا پسند کرسمس منانے پر حملے کرتے ہیں ۔
