اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کراچی میں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا

26 Dec 2025
26 Dec 2025

(لاہور نیوز) آرٹس کونسل کراچی میں 4 روزہ عالمی اردو کانفرنس کا آغاز ہوگیا جس کی افتتاحی تقریب میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے شرکت کی۔

آرٹس کونسل کراچی میں 18ویں عالمی اردو کانفرنس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک کے بعد قومی ترانہ بجا کر کیا گیا، تقریب میں عالمی اردو کانفرنس پر بنائی گئی شو ریل پیش کی گئی، تقریب میں طلبہ اور عوام نے شرکت کی، اس موقع پر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کا کیک بھی کاٹا گیا۔

 

صدر آرٹس کونسل نے افتتاحی تقریب میں خطبہ استقبالیہ اور ادیب ناصر عباس نیئر نے کلیدی خطبہ پیش کیا،  جناح اور آج کا پاکستان  کے عنوان سے نشست میں قیام پاکستان، سقوط ڈھاکا، وطن کے ماضی، حال اور مستقبل پر گفتگو ہوئی، مقررین نے عالمی اردو کانفرنس کو فکری مکالمے کا مرکز قرار دیا۔

 

عالمی اردو کانفرنس کے پہلے روز کا اختتام سندھی مشاعرے پر ہوا، کانفرنس کے دوسرے، تیسرے اور چوتھے دن سندھی، پنجابی، پختون اور بلوچ ادب پر بھی نشستیں ہوں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے