اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

ڈکی بھائی کا مداح سے سالگرہ پر 10 لاکھ روپے کا چیک ملنے کا دعویٰ

26 Dec 2025
26 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک چاہنے والے نے انہیں سالگرہ کے موقع پر 10 لاکھ روپے کا چیک بطور تحفہ ارسال کیا ہے۔

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی نے حال ہی میں ایک نیا وی لاگ شیئر کیا ہے جس میں انہوں  نے مبینہ طور پر ایک مداح کی جانب سے موصول ہونے والے تحفے کی اَن باکسنگ کی، وی لاگ میں ڈکی بھائی نے دعویٰ کیا کہ انہیں سالگرہ پر ایک مداح  نے 10 لاکھ روپے کا چیک بھیجا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے مختصر ویڈیو کلپ میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ڈکی بھائی ایک باکس کھولتے ہیں، جس میں موجود چیک کی کچھ تفصیلات بلر کی گئی ہیں، ان کے مطابق یہ چیک 22 دسمبر 2025 کا ہے، جو عادل زاہد نامی شخص کی جانب سے ارسال کیا گیا اور اس پر دستخط بھی موجود ہیں۔

ویڈیو میں ڈکی بھائی نے مداح سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یہ تحفہ ان کیلئے بہت بڑی بات ہے اور وہ اس پر شکر گزار ہیں، وہ اس رقم کو کیش کروا کر عطیہ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے