25 Dec 2025
(لاہور نیوز) کرسمس کے موقع پر لاہور چڑیا گھر مسیحی برادری کے لیے خوشیوں کا مرکز بن گیا، جہاں خوشگوار اور پُررونق ماحول دیکھنے میں آیا۔
چڑیا گھر میں بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور کرسمس کی خوشیاں ہر طرف بکھری نظر آئیں، کرسمس کے باعث گرجا گھروں کے ساتھ ساتھ تفریحی مقامات پر بھی غیر معمولی رش رہا، جس میں لاہور چڑیا گھر میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
بچے اور بڑے مختلف جانوروں کو دیکھ کر محظوظ ہوتے رہے، کسی نے شیر دیکھے تو کوئی ہرن، مور اور دیگر جانوروں سے لطف اندوز ہوا۔چڑیا گھر آنے والے شہریوں کا کہنا تھا کہ تہوار کے موقع پر گھر میں بیٹھنا مناسب نہیں لگتا جبکہ تفریحی مقامات کا رخ کرنا خوشیوں کو دوبالا کر دیتا ہے۔
چڑیا گھر میں مسیحی برادری کے ساتھ ساتھ مسلم شہریوں کی بھی بڑی تعداد موجود رہی۔
