اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سینئر سیاستدان شہزاد اکبر پر نامعلوم افراد کا حملہ، ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی

25 Dec 2025
25 Dec 2025

(لاہور نیوز) سابق وزیراعظم عمران خان کے دور حکومت میں معاون خصوصی برائے احتساب رہنے والے شہزاد اکبر برطانیہ میں نامعلوم شخص کے حملے میں زخمی ہو گئے۔

شہزاد اکبر نے بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ  نامعلوم شخص کے حملے کے بعد سوشل میڈیا پر زیرگردش میری زخمی چہرے والی تصویر جعلی اور اے آئی سے بنی ہوئی ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ حملے کے سبب ناک کی ہڈی ٹوٹی ہے، چہرے پر بھی زخم آئے ہیں، پولیس سرگرمی سے حملہ آور کو تلاش کر رہی ہے، پولیس نے یقین دلایا ہے کہ وہ حملہ آور اور حملہ کرانے والے کو بھی پکڑے گی۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں شہزاد اکبر نے بتایاکہ حملہ کرنے والا کنسٹرکشن ورکر یا کوڑا اٹھانے والا لگتا تھا، اس نے میرے نام کی تصدیق کرنے کے بعد مجھ پر حملہ کیا، ایسی بزدلانہ حرکتیں مجھے خوفزدہ نہیں کرسکتیں، میرا عزم پہلے سے زیادہ مضبوط ہوا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ حملے سے متعلق پولیس کی تفتیش کے سبب سی سی ٹی وی فوٹیج یا تصاویر شیئر نہیں کرسکتا، برطانوی قانون پر مکمل یقین ہے، حکومت سے اپیل ہے کہ انگلینڈ کو سب کیلئے محفوظ ہونے کو یقینی بنائے بشمول مجھے سے اختلاف رکھنے والوں کیلئے بھی، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بدعنوانی، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جمہوریت مخالف کوشیشوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما مونس الٰہی نے شہزاد اکبر پر حملے پر اظہار تشویش کیا ہے۔مونس الٰہی نے شہزاد اکبر پر حملے کو پریشان کن قرار دیا اور جلد مکمل صحتیابی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ برطانوی پولیس مجرم کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گی۔

یاد رہے کہ 2023 میں بھی لندن میں شہزاد اکبر مبینہ تیزاب حملے میں زخمی ہوئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے