اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

آئی جی پنجاب کی قائد اعظم ڈے، کرسمس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات پر پولیس کو شاباش

25 Dec 2025
25 Dec 2025

(لاہور نیوز) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے قائد اعظم ڈے اور کرسمس پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے پر پولیس فورس کو شاباش دی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکار لاہور سمیت صوبہ بھر میں ہائی الرٹ رہے، تمام آپریشنل یونٹس نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ شہریوں کو قائداعظم ڈے اور کرسمس کی خوشیاں منانے کیلئے مکمل پرامن ماحول فراہم کیا گیا، مسیحی عبادت گاہوں، آبادیوں، پارکوں، تفریحی مقامات پر فیملیز اور خواتین کو بھرپور تحفظ فراہم کیا گیا۔

آئی جی پنجاب نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم ڈے کی تقریبات کو بھی فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی، سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی، ٹریفک پولیس و ڈولفن فورس کے جوان تمام فیلڈ فارمیشنز نے بہترین فرائض ادا کئے۔

ڈاکٹر عثمان انور  نے کہا کہ کانسٹیبل سے ایڈیشنل آئی جی رینک تمام افسران و اہلکار اس ستائش کے مستحق ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے