25 Dec 2025
(لاہور نیوز) کراچی کے بعد لاہور میں بھی ٹرالر کی ٹکر سے اموات ہونے لگی ہیں۔
سگیاں روڈ پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی، پولیس کے مطابق حادثے میں موٹرسائیکل سوار 22 سالہ نعمان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس نے لاش ضروری کارروائی کےبعدورثا کے حوالے کر دی ہے۔
