اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکار فیصل قریشی کا پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری سے شکوہ سامنے آگیا

25 Dec 2025
25 Dec 2025

(ویب ڈیسک)اداکار فیصل قریشی نے شکوہ کیا ہے کہ 'دنیا ہمارے ڈراموں کو پسندکرتی ہے لیکن پاکستان میں ڈراموں کے ساتھ ٹھیک نہیں ہو رہا۔

رپورٹ کے مطابق اپنے ایک انٹرویو میں فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ  پاکستانی چینلز نے مختلف اقسام کے ڈرامے بنائے ہیں جس کے باعث پاکستانی عوام اپنے ڈراموں پر فخر محسوس کرتی ہے، دوسرے ممالک کے لوگ بھی ہم سے اتنی ہی محبت کرتے ہیں جتنے کہ پاکستانی فینز کرتے ہیں۔

انہوں نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں ایک نیپالی شخص سے ملا وہ ہمارے ڈرامے کی تعریف کر رہا تھا، اسی طرح بنگلادیش، بھارت اور ترکیہ سمیت دیگر ممالک میں بھی  پاکستانی ڈراموں کو پسند کیا جا رہا ہے۔

سینئر اداکار نے شکوہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ دنیا میں ہمارے ڈراموں کو پسند کیا جا رہا ہے لیکن پاکستان میں لوگ ڈراموں کے ساتھ ٹھیک نہیں کر رہے۔

فیصل قریشی نے ایک نجی ٹی وی سے نشر ہونے والے پروگرام میں شریک سینئر اداکاروں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تنقید ہونی چاہیے جس کی وجہ سے تکنیکی چیزوں میں بہتری آتی ہے لیکن بہت زیادہ تنقید کرکے ڈرامہ خراب نہ کریں۔

 

 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے