25 Dec 2025
(لاہور نیوز) ماڈل ٹاؤن بینک سکوائرمارکیٹ سی بلاک میں قائم ایک دکان میں سلنڈرپھٹنےسےدھماکا ہو گیا۔
ریسکیو ترجمان کے مطابق حادثے میں 4 افراد زخمی ہوئے جنہیں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمیوں میں 32 سالہ منور، 28سالہ شکیل شامل ہیں۔
22 سالہ کاظم اور 22 سالہ کرامت بھی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ہسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
