اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.85 قیمت فروخت : 280.35
  • یورو قیمت خرید: 325.98 قیمت فروخت : 326.56
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.26 قیمت فروخت : 376.94
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.58 قیمت فروخت : 201.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.76 قیمت فروخت : 1.76
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.64 قیمت فروخت : 74.77
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.21 قیمت فروخت : 76.35
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.45 قیمت فروخت : 917.09
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 483900 دس گرام : 414900
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 443572 دس گرام : 380322
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9329 دس گرام : 8007
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

نیٹ فلکس لیاری پر سیریز بنانے کا خواہشمند، مرکزی کردار میرا ہوگا، نبیل گبول

25 Dec 2025
25 Dec 2025

(ویب ڈیسک)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر نبیل گبول نے دعویٰ کیا ہے کہ عالمی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کراچی کے علاقے لیاری پر سیریز بنانے پر کام کر رہا ہے۔

نبیل گبول کا کہنا ہے کہ  یہ مجوزہ منصوبہ تین سیزنز پر مشتمل ہوگا اور اس میں لیاری کی اصل سماجی ساخت، سیاسی کشمکش، طاقت کے مراکز اور زمینی حقائق کو اجاگر کیا جائے گا۔

نبیل گبول کا کہنا ہے کہ نیٹ فلکس کی پروڈکشن ٹیم نے ان سے رابطہ کیا ہے اور مارچ میں پاکستان آنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ منصوبے پر مزید بات چیت کی جا سکے۔

ان کے بقول اس سیریز کا مقصد غیر ملکی فلموں اور ڈراموں میں لیاری کی یکطرفہ اور منفی عکاسی کا جواب دینا ہے۔نبیل گبول کے دعوے کا سب سے توجہ حاصل کرنے والا پہلو ممکنہ طور پر فلم کی کاسٹنگ ہے۔

 

 

ان کے مطابق سیریز کے لیے برازیل کے معروف اداکار ویگنر مورا کو کاسٹ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی گئی ہے جنہوں نے نیٹ فلکس سیریز نارکوس میں پابلو ایسکوبار کا مشہور کردار ادا کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے