اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

طالبہ کو ہراساں کرنے والے ملزمان گرفتار، ویڈیو بھی سامنے آگئی

25 Dec 2025
25 Dec 2025

(لاہور نیوز) اسلام پورہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گلی سے گزرتی طالبہ کو ہراساں اور دست درازی کرنے والے ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو ہراسانی اور دست درازی کر کے فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گلی سے گزرتی طالبہ کو جملے کسے اور دست درازی کرتے فرار ہوگئے۔

ایس ایچ او اسلام پورہ فریاد اشرف نے واقعہ کی اطلاع ملنے پر فوری رسپانس کیا۔

ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق سی سی ٹی وی کیمروں اور مزید تفتیش کے ذریعے ملزمان حسن اور عمر کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا گیا، واقعہ میں ملوث ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

ایس پی سٹی کا کہنا تھا کہ خواتین سے ہراسانی اور بدتمیزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، خواتین کے تحفظ کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے کار بند ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے