اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ حسن احمد سنیتا مارشل کے ساتھ کرسمس کیسے گزارتے ہیں؟

25 Dec 2025
25 Dec 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کے معروف اداکار اور ماڈل حسن احمد نے اپنی اہلیہ کے ساتھ کرسمس منانے سے متعلق اپنا موقف بیان کیا۔

حسن احمد کی اہلیہ سنیتا مارشل کا تعلق پاکستان کی معزز مسیحی برادری سے ہے، شوبز کی اس مشہور جوڑی کے دو بچے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے مذہبی تہواروں میں باہمی احترام اور محبت کے ساتھ شریک ہوتے ہیں، حال ہی میں حسن احمد نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کی جہاں دورانِ انٹرویو انہوں نے اپنے گھر میں کرسمس منانے کے حوالے سے بات کی۔

حسن احمد کا کہنا تھا کہ وہ باقاعدہ طور پر کرسمس نہیں مناتے تاہم سنیتا مارشل کی چچی اینجی مارشل ہر سال کرسمس پارٹی کا اہتمام کرتی ہیں جس میں وہ اہلِ خانہ کے ساتھ شرکت کرتے ہیں، وہ اپنی اہلیہ کی خوشیوں میں اس کے ساتھ شامل ہونا پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کے بچے سانتا کلاز یا کرسمس ٹری کے ساتھ کسی خاص انداز میں جشن نہیں مناتے بلکہ وہ صرف سنیتا کی تقریبات میں شرکت کرتے ہیں۔

اداکار کا کہنا تھا کہ کرسمس کا یہ وقت ان کے لیے زیادہ تر سردیوں کی تعطیلات اور میل جول کا ہوتا ہے کیونکہ اس دوران شادیاں، کرسمس کی چھٹیاں اور دیگر تقریبات ہوتی ہیں جن سے سب مل کر لطف اندوز ہوتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے