اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

مریدکے: کرسمس کی خوشیاں منانے والے گھر میں صف ماتم، نوجوان قتل

25 Dec 2025
25 Dec 2025

(لاہور نیوز) سفاک ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر کرسمس کی خوشیاں منانے والے گھر پر فائرنگ کر کے نوجوان کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پولیس کے مطابق مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے شہری اپنی چھت پر کرسمس کی تیاری کر رہے تھے، اوباش ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر سرفراز مسیح نامی شہری کو فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا، زخمی سرفراز کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لے جایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا۔

لواحقین نے بتایا کہ ملزمان آزادانہ فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے، اہل خانہ نے ٹی ایچ کیو میں ڈیڈ ہاؤس کے باہر ملزمان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور قاتلوں کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ مقتول سرفراز مسیح 3 کمسن بچوں کا باپ تھا، سٹی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے