اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

حکومت نے تین سال پورا زور لگایا پی ٹی آئی ختم نہیں کرسکی: فواد چودھری

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(لاہور نیوز) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے تین سال پورا زور لگایا پی ٹی آئی ختم نہیں کرسکی۔

دنیا نیوز کے پروگرام ’’نقطہ نظر‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پاکستان کی معیشت، جوڈیشری، عوام کو نقصان ہوا، تین فریق ہیں، اسٹیبلشمنٹ، بانی پی ٹی آئی، حکومت، تینوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنا ہوگا۔

فواد چودھری نے کہا کہ شاہ محمود قریشی، میاں محمود الرشید، اعجازچودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد بانی کو زیادہ جانتے ہیں، ہم نے وزیراعظم سے درخواست کی ان پانچ لوگوں کو پیرول پر رہا کیا جائے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ادارے بھی چاہتے ہیں سیاسی ٹمپریچر نیچے آئے، دیکھتے ہیں وزیراعظم ہمارے خط کا جواب دیتے ہیں یا نہیں۔

فواد چودھری نے کہا کہ سپیکر قومی اسمبلی اور سینئر وزرا سے ملاقات کر چکے ہیں، حکومت سمجھتی ہے ہمارے نکتہ نظر میں وزن ہے، پانچ لوگوں کی پیرول پر رہائی سے مذاکرات کا ماحول بنے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ اصل مسئلہ نیت کا ہے اگر نیت ٹھیک ہوگی تو معاملات آگے چلیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے