اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

راحت فتح علی خان کی صاحبزادی نے خود پر تنقید کرنیوالے کو منہ توڑ جواب دیدیا

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خان کی صاحبزادی ماہین خان خود پر تنقید کرنے والوں کے خلاف بول اٹھیں۔

ماہین خان کی شادی کی تصاویر منظرِ عام پر آتے ہی نہ صرف وائرل ہوئیں بلکہ بعض صارفین کی جانب سے تنقید کی زد میں بھی آ گئیں، جس پر دلہن نے خاموش رہنے کے بجائے کھل کر اپنا مؤقف پیش کیا۔

 

 

ماہین خان کی شادی کے سلسلے میں مایوں اور نکاح کی تقریبات منعقد ہوئیں، جن میں انہوں نے بھارتی ڈیزائنر کے ملبوسات زیب تن کیے۔ ان کے لباس کو بڑی تعداد میں لوگوں نے خوبصورت، نفیس اور دلکش قرار دیا، تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی ڈیزائنر کے انتخاب اور ملبوسات کے انداز پر اعتراض بھی اٹھایا، جس نے بحث کو مزید ہوا دے دی۔

 

 

تنقید بڑھنے پر ماہین خان نے سوشل میڈیا کے ذریعے ناقدین کو دوٹوک جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی دلہن کے ذاتی فیصلوں پر سوال اٹھانا درست نہیں، کیونکہ یہ ان کی زندگی کا سب سے اہم دن ہوتا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ان کی شادی تھی اور انہیں مکمل حق حاصل ہے کہ وہ اپنی پسند کا لباس اور ڈیزائنر منتخب کریں۔

ماہین خان نے مزید کہا کہ لوگوں کو دوسروں کی ذاتی زندگی میں بلاجواز مداخلت سے گریز کرنا چاہیے۔ ان کے مطابق وہ بھارتی، افغانی یا کسی بھی ملک کے ڈیزائنر کا لباس پہن سکتی ہیں، کیونکہ یہ مکمل طور پر ان کا ذاتی انتخاب ہے، جس پر کسی کو اعتراض کا حق نہیں۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ انہیں اپنی شادی کے تمام ملبوسات پسند تھے اور انہوں نے سب کچھ اپنی خوشی اور مرضی سے منتخب کی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے