اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

منفی پروپیگنڈے، فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی وقت کی ضرورت ہے: عطا تارڑ

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ڈیجیٹل میڈیا نے مؤثر اور اہم کردار ادا کیا۔

عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ منفی پروپیگنڈے، فیک نیوز اور ڈس انفارمیشن کی حوصلہ شکنی وقت کی اہم ضرورت ہے، فیک نیوز اور مس انفارمیشن جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ذرائع ابلاغ، بالخصوص ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں تعاون کو مزید وسعت دینا ہوگی۔

سی پیک میڈیا فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور چین کی سٹریٹجک شراکت داری وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئی ہے اور دونوں ممالک میڈیا سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں، پاکستان اور چین کی دوستی کو تاریخی، مثالی اور لازوال قرار دیتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) منصوبے نے نہ صرف معاشی ترقی کو فروغ دیا بلکہ اس کے معاشرتی اثرات بھی نمایاں ہیں، سی پیک ایک گیم چینجر منصوبہ ہے جو مختلف ممالک کو باہم جوڑنے کا باعث بن رہا ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اس بات پر بھی زور دیا کہ موجودہ دور میں ڈس انفارمیشن اور فیک نیوز کے درمیان فرق کو پہچاننا ایک بڑا چیلنج بن چکا ہ جبکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مؤقف مؤثر انداز میں اجاگر کرنے کے لیے ڈیجیٹل پاکستان ٹی وی کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے