اپ ڈیٹس
  • 363.00 انڈے فی درجن
  • 388.00 زندہ مرغی
  • 562.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.92 قیمت فروخت : 39.99
  • یورو قیمت خرید: 330.27 قیمت فروخت : 330.86
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.74 قیمت فروخت : 379.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 187.90 قیمت فروخت : 188.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 204.78 قیمت فروخت : 205.15
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 469400 دس گرام : 402400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 430280 دس گرام : 368864
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7397 دس گرام : 6348
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عمران ذاتی مفاد کیلئے کسی بھی حد تک جا سکتے، مذاکرات پر یقین نہیں رکھتے: خواجہ آصف

24 Dec 2025
24 Dec 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی سیاست میں ذاتی مفاد کو ہمیشہ ترجیح دیتے ہیں اور وہ اس کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتے ہیں۔

سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم مسلسل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کو مذاکرات کی دعوت دے رہے ہیں اور دعا ہے کہ یہ مذاکرات مثبت اور نتیجہ خیز ثابت ہوں، تاہم  پی ٹی آئی کے لیڈر کے سیاسی ڈی این اے میں مذاکرات کی گنجائش موجود نہیں ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق عمران خان نے اپنی پوری زندگی میں اول و آخر اپنے ذاتی مفاد پر توجہ مرکوز رکھی ہے، مذاکرات ہمیشہ کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر ہوتے ہیں لیکن عمران خان کسی اصول پرست شخصیت کے حامل نہیں بلکہ وہ 200 فیصد مفاد پرست ہیں اور ہر معاملے میں صرف اپنے فائدے کا سوچتے ہیں۔

خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ عمران خان ذاتی منفعت کے لیے اصولوں اور انسانی رشتوں کو بھی نظر انداز کر سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے